علی رضا عابدی قتل کیس،4مفرور ملزم اشتہاری قرار

علی رضا عابدی قتل کیس،4مفرور ملزم اشتہاری قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(این این آئی)انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی رضا عابدی قتل کے مقدمے میں مفرور4ایم کیو ایم کے دہشتگردوں کو اشتہاری قرار دے دیا۔گزشتہ روزکراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو ایم کیو ایم پاکستان رہنما علی رضا عابدی قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے گرفتار ملزمان فاروق، غزالی، ابوبکر کو جیل سے عدالت میں پیش کیا۔مقدمہ میں عبدالحسیب ضمانت پر ہے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ مفرور ملزمان کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی مکمل ہوچکی ہے۔ ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جائے۔مفرور ملزمان میں حسنین، بلال، غلام مصطفی عرف کالی چرن اور فیضان شامل ہیں۔ عدالت نے مفرور ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے۔ عدالت نے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے جلدی از جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ پولیس کے مطابق قتل کے لئے ملزمان کو 8 لاکھ روپے دیئے گئے۔قتل کے لئے حسینی بلڈنگ کے پاس نامعلوم شخص نے رقم ادا کی۔ علی رضا عابدی کے قتل میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل جلا دی گئی۔علی رضا عابدی کو 25 دسمبرکو ان کے گھر کے قریب قتل کر دیا گیا تھا۔
قتل کیس

مزید :

صفحہ آخر -