پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں کے اثاثوں،آمدن کی تفصیلات طلب

پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں کے اثاثوں،آمدن کی تفصیلات طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں کے اثاثہ جات اورآمدن کی تفصیلات ایف بی آر نے طلب کر لیں،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سنٹرل پولیس آفس میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی ار)کا عملہ تعینات کر دیا گیاہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس افسران و اہلکاروں کو ریٹرن خود جمع کروانے کی ہدایات جاری کر دیں گئی ہیں۔حکومت کی جانب سے ٹیکس کو پور ا کرنے کے لئے تمام سرکار ی افسران و ملازمین کو اپنے اثاثے اور آمدن کی تفصیلات جمع کروانے کی ہدایات جاری کی ہیں تاہم اگر کوئی افسر یا اہلکار ٹیکس ریٹرن جمع کروا رہا ہے تو وہ اس سے مستثنی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے آمدن اورآثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرنے کے بعد پنجاب پولیس کے افسران میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ پولیس افسران و اہلکاروں نے اپنی آمدن اور اثاثہ جات کو چھپانے کے لئے اپنے نام جائیدادیں اور دیگر ذرائع کو دوسروں کے نام منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کے متعدد افسران نے مبینہ طور پر اربوں روپے کے اثاثہ جات اپنے نام کی جگہ دوسرے لوگوں کے نام لے رکھی ہیں جس کا کسی کو علم نہیں ہے۔
پنجاب پولیس

مزید :

صفحہ آخر -