پاکستان کے دشمن ناکام و نامراد رہیں گے،چودھری پرویزالٰہی

پاکستان کے دشمن ناکام و نامراد رہیں گے،چودھری پرویزالٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے بلوچستان اور شمالی وزیرستان میں پاکستان دشمنوں کے دو حملوں میں کیپٹن عاقب جاوید سمیت فوجی جوانوں کی شہادت کو مادر وطن کیلئے پاک فوج کی عظیم الشان قربانیوں میں عظیم اضافہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والے انشاء اللہ ہمیشہ ناکام و نامراد رہیں گے اور پاکستان کی مسلح افواج اور عوام ان کی ہر سازش اور کوشش ناکام بنا دیں گے۔ پوری قوم آج جانیں قربان کرنیوالوں اور ان کے عظیم والدین کو دل کی گہرائیوں سے سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ اکریم شہداء کے درجات میں اضافہ اور غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

مزید :

صفحہ آخر -