بھارت:مرادآباد میں مغل دور کے 698 سکے برآمد

    بھارت:مرادآباد میں مغل دور کے 698 سکے برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی /مرادآباد(آن لائن) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مراد آباد میں کھدائی کے دوران مغل دورکے چاندی کے 698 سکے برآمد ہوئے ان سکوں پر عربی-فارسی زبان میں اس کی قیمت درج ہے۔ یہ سکے 400 سے 500 سال قدیم مانے جا رہے ہیں. ماہرین کا خیال ہے کہ یہ سکے مغل دور کے ہو سکتے ہیں۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ کے ذریعے محکمہ آثار قدیمہ کو بھی مطلع کر دیا گیاہے۔بتایا جا رہا ہے کہ ایک جگہ مزدور کھدائی کر رہے تھی. جہاں پر ایک باکس میں بند یہ خزانہ ملا۔بعد میں مزدوروں اور ٹھیکیدار میں خزانے کی تقسیم کو لے کر تنازعہ ہو گیا تھا، جس کی شکایت پولیس میں کر دی گئی اور پولیس نے اس خزانے پر قبضہ کر لیا ہے۔ مرادآباد کے مونڈھاپانڈے علاقے کے برولا گاؤں کے رہائشی محمد نبی کو یہ خزانہ وہاں سڑک کھدائی کے دوران ملا تھا۔#/s#
سکے برآمد

مزید :

صفحہ آخر -