وزارت مذہبی امورنے ایران،عراق اور شام کی زیارتوں کی پالیسی پر کام شروع کردیا

 وزارت مذہبی امورنے ایران،عراق اور شام کی زیارتوں کی پالیسی پر کام شروع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور نے ایران،عراق اور شام کی زیارتوں کی پالیسی پر کام شروع کر دیا،زیارات پالیسی کے تحت حج عمرہ کی مانندٹورز آپریٹرز ماڈل زائرین تیار کی جائے گی،زیارت پالیسی کی حج 2019ء کے بعد کابینہ سے منظوری لی جائے گی،اس بات کا فیصلہ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں ہوا،اجلاس میں شیعہ علمانے بھی شرکت کی،اجلاس میں وزیر اعظم کے مشیر برائے اور سیز پاکستانی ذلفی بخاری نے بھی خصوصی شرکت کی،شیعہ علما میں علامہ راجہ عباس،علامہ محمد حسین اکبر،علامہ امین شہیدی،علامہ عارف واحدی اور غضنفر مہدی نے شرکت کی،اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری جہانگیر آفتاب اور وفاقی سیکرٹری محمد مشتاق احمد نے شرکت کی، اجلاس میں ایران اور عراق زیارتوں کی پالیسی کے خدوخال پر ایڈیشنل سیکرٹری وزات مذہبی امور نے بریفنگ دی،اجلاس میں بتایا گیا کہ محرم الحرام کے دوران ہر سال 60ہزار سے ایک لاکھ زائرین ایران، عراق جاتے ہیں، ایک سال میں تقریبا 6لاکھ سے زائد زائرین ایران،عراق جاتے ہیں،ایران،عراق زائرین کے لیے محرم سے قبل کابینہ سے منظوری لی جائے گی،پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ شیعہ علما کے ساتھ مل کر زیارت پالیسی مرتب کریں گے،زائرین حج عمرہ کی مانند زیارات پر جائیں گے اور زائرین کو مکمل سہولیات اور سیکورٹی فراہم کرے گی،زیارات میں حضرت اما رضا،حضرت امام حسینؓ،امام عبد القادر جیلانی،امام ابو حنیفہ،بہاؤ الدین نقشبندی بخاری اور امام مجتبیٰ مزارات شامل ہیں۔ 
زیارت پالیسی

مزید :

صفحہ آخر -