دولت مشترکہ ممالک کے پارلیمنٹرین کی کانفرنس کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

دولت مشترکہ ممالک کے پارلیمنٹرین کی کانفرنس کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی) دولت مشترکہ ممالک کے پارلیمنٹرین کی کانفرنس (کل)29جولائی سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق کانفرنس 9سال کے طویل دورانیے کے بعد منعقد ہو رہی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی پانچویں ایشیاء ریجن کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ ترجمان کے مطابق ایشین ریجن کی پا نچویں کانفرنس کا موضوع خوشحال اور ترقی یا فتہ جنوبی ایشیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ایشیاء ریجن کانفرنس کے مندوبین کو خوش آمدید کہتے ہیں،کانفرنس کا مقصد جنو بی ایشیا ء کی پارلیمانوں کو خطے کے عوام کی خوشحالی کے لیے ایک پلیٹ فارم پر لا ناہے۔اسد قیصرنے کہاکہ  رکن ممالک کی پارلیمانوں کی کانفرنس میں بھر پور شرکت خو ش آئند ہے۔انہوں نے کہاکہ کانفرنس کا انعقاد علاقائی قانون ساز اداروں کو قریب لانے کے لیے سنگ میل ثابت ہو گا۔انہوں نے کہاکہ دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن پارلیمانی سفارتکاری کو فروغ دینے کی ایک کو شش ہے۔
پارلیمنٹرین کانفرنس

مزید :

صفحہ آخر -