اپوزیشن جماعتوں کے ارکان سینٹ کا غیر معمولی اجلاس یکم اگست کو طلب

  اپوزیشن جماعتوں کے ارکان سینٹ کا غیر معمولی اجلاس یکم اگست کو طلب

اسلام آباد(صباح نیوز)اپوزیشن جماعتوں کے ارکان سینٹ کا غیر معمولی اجلاس یکم اگست کو طلب کر لیا گیا ہے ارکان اکٹھے سینٹ اجلاس میں شرکت کے لیے جائیں گے اور تمام ارکان کو مشترکہ اجلاس میں جمع کیا جائے گا تمام جماعتوں کے قائدین نے اپنی اپنی جماعتوں کے ارکان سینٹ کو ہر صورت میں اجلاس میں شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے اجلاس اپوزیشن لیڈر راجہ ظفر الحق چیئرمین سینٹ کے امیدوار میر حاصل بزنجو اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کی مشترکہ صدارت میں گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے ارکان سینٹ سے ان جماعتوں کے قائدین نے براہ راست رابطے کیے ہیں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین یکم اگست کو اسلام آباد میں موجود ہونگے اور ممکنہ طور پر اس روز پارلیمنٹ ہاؤس نہ آنے والے ارکان سے ہنگامی طور پر رابطے کر کے ان کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے گا اس ضمن میں حکمت عملی طے کر لی گئی ہے اپوزیشن قائدین نے 63 سے زائد اپنے سینئرز کو آئندہ ہفتے اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت کر دی ہے تاکہ کسی بھی صورتحال میں ان سے ضروری مشورہ کیا جا سکے سینٹ اجلاس میں چیئرمین سینٹ کے خلاف رائے شماری میں حصہ لینے کے طریقہ کار کے بارے میں بھی ارکان کو بریف کیا جائے گا۔

اجلاس طلب

مزید : صفحہ آخر


loading...