مستقبل میں فردوس عاشق کی حیثیت ٹیشو پیپر جیسی ہوگی، پیپلزپارٹی 

    مستقبل میں فردوس عاشق کی حیثیت ٹیشو پیپر جیسی ہوگی، پیپلزپارٹی 

 کراچی (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے فردوس عاشق اعوان کی نوکری خطرے میں ہے،مستقبل میں فردوس عاشق کی حیثیت ٹیشو پیپر جیسی ہوگی،نوکری خطرے میں دیکھ کر بل بتوڑی بوکھلا گئی ہیں۔ان کے خلاف کرپشن کیس ابھی ختم نہیں ہوئے، فیاض چوہان اور فردوس بیگم میں بد زبانی کا مقابلہ ہو رہا ہے، فردوس بیگم کا اپنا خانداں ان کی وجہہ سے پشیماں ہے۔ دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا فیصل آباد میں بجلی کے بل پر ماں باپ کا قتل خطرناک رجحان ہے، عمران خان نے عوام کی زندگی مشکل بنادی ہے، فیصل آباد وقعہ ذمہ دار سلیکٹڈ سرکار ہے، گالی گلوچ بریگیڈ سے کٹھ پتلی حکومت نہیں چلے گی۔ کابینہ اجلاس صرف سیاسی انتقام تک ہو تو ملک کا کیا بنے گا،خدا کی قدرت ہے کٹھ پتلی آمر بننے کی کوشش کر رہے ہیں، فردوس عاشق جیسی خانہ بدوشوں کا کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔

پی پی پی

مزید : صفحہ آخر


loading...