نیازی حکومت اپوزیشن کی للکار سے خوفزدہ ہوگئی ،نواز شریف ،اہل خانہ کی ملاقات ،ذاتی معالج نے طبی معائنہ بھی کیا

نیازی حکومت اپوزیشن کی للکار سے خوفزدہ ہوگئی ،نواز شریف ،اہل خانہ کی ملاقات ...

لاہو ر(کرائم رپورٹر، نیوز ایجنسیاں ) سابق وزےر اعظم میاں نوازشریف نے کہا ہے نیازی حکومت اپوزیشن کی للکار سے خوفزدہ ہو گئی ہے اور جلد ان کا پروپیگنڈامنطقی انجام تک پہنچے گا ۔ مےڈےا رپورٹس کے مطابق ان خےالا ت کا اظہارانہوں نے جےل مےں اہل خانہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کےا ۔ شہبازشریف نے نواز شریف کو ملک کے چاروں صوبائی درالحکومتوں میں یوم سیاہ پر ہونے والے جلسوں پر بریفنگ دی ۔ شہبازشریف نے سول لائن سمیت لاہور کے دیگر تھانوں میں ان سمیت دیگر لیگی رہنماوں و کارکنوں پر درج ہونے والے مقدمات سے بھی نوازشریف کو ;200;گاہ کیا ۔ نوازشریف نے شہبازشریف کو چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب کروانے کےلئے سرگرم رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نیازی حکومت اپوزیشن کی للکار سے خوفزدہ ہو گئی ہے، جلد ان کا پروپیگنڈہ منطقی انجام تک پہنچے گا ۔ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے نوازشریف کا طبی معائنہ بھی کیا اور ڈاکٹر عدنان نے ایک بار پھر نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی جب کہ شریف خاندان نے نوازشریف کے ساتھ پرہیزی کھانا بھی کھایا ۔ شریف خاندان کے افراد کی کوٹ لکھپت جیل ;200;مد پر کارکنوں کی جانب سے ان کی گاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کئے گئے اوران کے حق میں نعرے لگا ئے گئے ۔

نوازشریف

مزید : صفحہ اول


loading...