بیٹے کی شہادت خوشی و فخر کا باعث ہے، والد شہیدکیپٹن عاقبجاوید

بیٹے کی شہادت خوشی و فخر کا باعث ہے، والد شہیدکیپٹن عاقبجاوید

سرگودھا (آن لائن) کیپٹن عاقب کے والد نے بیٹے کی شہادت کو خوشی اور فخر کا باعث قرار دے دیا، والد محمد جاوید کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے میرے بیٹے نے اپنی جان وطن پر قربان کر دی، یہ دکھ نہیں بلکہ خوشی اور فخر کا لمحہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں دھرتی کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے کیپٹن عاقب جاوید کے والد نے بیٹے کی شہادت پر ردعمل دیا ہے۔کیپٹن عاقب کے والد محمد جاوید کا کہنا ہے ان کے بیٹے کی شہادت ان کیلئے غم نہیں بلکہ خوشی اور فخر کا باعث ہے۔ انہیں فخر ہے ان کے بیٹے نے اپنی جان وطن پر قربان کر دی۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر کیپٹن عاطف کو شاندار خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر کیپٹن عاقب کی تصاویر بھی وائرل ہو گئی ہیں۔صارفین ان کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

شہید عاقب والد

مزید : صفحہ اول


loading...