ایف آئی اے مشرف کے منجمداکاؤنٹس سے ٹرانزیکشن کی تفصیلات پیش کرنے میں ناکام

ایف آئی اے مشرف کے منجمداکاؤنٹس سے ٹرانزیکشن کی تفصیلات پیش کرنے میں ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس کے چالان میں نامزد پرویز مشرف کی جائیداد ضبطگی کے معاملہ پر ایف آئی اے سابق صدر پرویز مشرف کے منجمد بنک اکاؤنٹس سے ٹرانزیکشن کی تفصیلات پیش کرنے میں ناکام ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پرویز مشرف کے منجمدبنک اکاؤنٹس سے ٹرانزکشن کے بعد عدالت نے ایف آئی اے ٹرانزکشن کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں،چار ماہ گزر جانے کے باوجود ایف آئی اے عدالت کو تسلی بخش جواب نہ دے سکی۔ ایف آئی اے کی جانب سے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر خواجہ امتیاز اور تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے جس پر ڈیوٹی جج سلمان بیگ نے آئندہ تاریخ پر ملزم کے تمام اثاثوں کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیا،ملزم پرویز مشرف کی جانب سے کوئی بھی وکیل ہڑتال کے باعث عدالت پیش نہ ہو سکا۔عدالت نے آئندہ سماعت 27 اگست تک ملتوی کردی۔
مشرف کے اکاؤنٹس

مزید :

صفحہ اول -