سرکاری ملازمین کی گزشتہ سال کی تنخواہ پر ٹیکس کا نوٹیفکیشن جعلی ہے،ایف بی آر

سرکاری ملازمین کی گزشتہ سال کی تنخواہ پر ٹیکس کا نوٹیفکیشن جعلی ہے،ایف بی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(سٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سرکاری و غیرسرکاری ملازمین کی گزشتہ سال کی تنخواہوں پر انکم ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالے جعلی نوٹیفکیشن کے مطابق وہ تمام سرکاری اور غیرسرکاری ملازمین جو مالی سال 2018 میں 33 ہزار روپے یا اس سے زائد تنخواہ لیتے رہے ہیں انہیں 2 اگست 2019ء سے پہلے انکم ٹیکس گوشوارے میں جمع کروانے ہیں۔ایف بی آر ذرائع نے اس نوٹیفکیشن کی تردید کرتے ہوئے اسے جعلی قرار دیا اور کہا کہ عوام اس قسم کے جعلی نوٹیفکیشن پر یقین نہ کریں۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس کے حوالے سے جو بھی طے کیا جائے گا اس کا ادارے کی جانب سے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
ایف بی آر

مزید :

صفحہ اول -