مسلم لیگ(ن) سمیت اپوزیشن جماعتوں کے 246رہنما ء نظربند کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ(ن) سمیت اپوزیشن جماعتوں کے 246رہنما ء نظربند کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر) حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کی احتجاجی سیاست کو روکنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی،حکومت نے مسلم لیگ ن پنجاب کے ایم این ایز اور ایم پی ایز سمیت 246 ارکان کو 30 روز تک نظر بند رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکو مت نے اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج روکنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے، جس کے بعد ضلعی انتظامیہ لاہور نے اپوزیشن جماعتوں خصوصا مسلم لیگ ن کے 246 سرگرم کارکنوں کی فہرست بھی تیار کرلی ہے، ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں مسلم لیگ (ن) لاہور کے ایم این ایز،ایم پی ایز،یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمینوں کے نام شامل ہیں جنہیں 30 دن کیلئے نظر بند کردیا جائے گا،جن رہنما ؤ ں کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیاہے، اْن میں،ممبر قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر،سابق ایم پی اے حاجی اللہ رکھا، حبیب اعوان،زین شو کت بٹ،ایم پی اے میاں نصیر احمد، سہیل شوکت بٹ ودیگر اہم رہنما اورکارکن شامل ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے عوام کو احتجاج پر اکسانے کے الزام میں ان عہدیداروں کو شرپسند قرار دیتے ہوئے ایک ماہ کیلئے نظر بند کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے سرگرم لیگی کارکنوں کی فہرست پو لیس کے حوالے کردی ہے جبکہ دوسری طرف پولیس کا کہنا ہے 25 جولائی کو مذکورہ عہدیداران نے مال روڈ پر احتجاجی ریلی کے انتظامات کئے تھے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے لیگی عہدیداران کی نظر بندی کا مقصد آئندہ کسی احتجاج کو روکنا ہے۔
رہنما شر پسند

مزید :

صفحہ اول -