میری آواز دبانے کی کوشش ہوئی تو  اپنی تحریر پبلک کردوں گی،مریم نواز

 میری آواز دبانے کی کوشش ہوئی تو  اپنی تحریر پبلک کردوں گی،مریم نواز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ اب انشااللہ انکی باری ہے، مجھے کچھ کہا یا کیا تو میں نے سب کچھ لکھ کر پاکستان سے باہر کسی کے پاس امانتا رکھوا دیا ہے، جیسے ہی ان میں سے کسی نے میری آواز بند کرنے کی کوشش کی تو وہ سب پبلک ہو جائے گا۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں مریم نواز نے کہاکہ اس میں وہ ویڈیو ز اور میری ویڈیوز شامل ہیں جن تمام کو میں نے تقسیم کیاہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر صارف کارکن کی بات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کی طبیعت بہتر نہیں، میں ان کو ہسپتال میں منتقل کرانے کیلئے کوششیں کررہی ہوں۔سب کارکنوں کا شکریہ۔
مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -