حکومت کا28کروڑ جمع نہ کرانے پر نواز شریف کے گھر کی چار دیواری گرانے کا اعلان

حکومت کا28کروڑ جمع نہ کرانے پر نواز شریف کے گھر کی چار دیواری گرانے کا اعلان

منڈی فیض آباد(نامہ نگار،مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے گھر کی چار دیوراری کے 28 کروڑ روپے قومی خزانہ میں جمع نہ ہوئے تو دیوار کو گرا دیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈگری کالج برائے خواتین منڈی فیض آباد کے افتتاح پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سماجی شخصیت اورآرسی ڈی ایس کے چیئرمین محمد مرتضیٰ کھوکھر،سابقہ ایم این اے مہر شاہدمنظور گل،ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد،ڈی۔پی۔او ننکانہ صاحب فیصل شہزاد،کوارڈینیٹر محمد سرور شاہ اورڈائریکٹر کالجز محمد ظفر،سابقہ ڈسٹرکٹ ممبر انورچوہان، سابقہ ناظم طارق بشیر اور ذکاء اللہ چوہان بھی موجود تھے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے خزانے کو نقصان پہنچایا، نواز شریف نے غیر ملکی دوروں پر ایک ارب 83 کروڑ 50 لاکھ اور آصف زرداری نے ایک ارب 42 کروڑ 15 لاکھ روپے خرچ کیے۔انہوں نے کہا کہقومی دولت لوٹنے والے بڑے مگرمچھوں کا یوم حساب قریب آگیا ہے، ان سے پائی پائی وصول کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ حرام کی کمائی رشوت خوری اور قومی دولت لوٹنے والوں پر لعنت بھیجتا ہوں۔قبل ازیں کالج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ ڈگری کالج برائے خواتین کی تعمیر عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو پورا ہوگیا، اعجاز شاہ نے کہا کہ تعلیمی سہولیات کی فراہمی بچوں کا بنیادی حق ہے اور ہم انہیں اس حق سے محروم نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کالج کی عمارت کیلئے مخیر حضرات کی طرف سے مہیا کی جانیوالی 8 کنال اراضی پر ان کا شکر گزار ہوں۔اس کے علاوہ وفاقی وزیر داخلہ نے چائلڈ ہسپتال منڈی فیض آباد کا بھی دورہ کیا جہاں پر انہوں نے ہسپتال میں مختلف وارڈز کا بھی معائنہ کیا۔

حکومت/اعلان

مزید : صفحہ اول


loading...