مریم نواز ٹویٹ ڈیلیٹ کرسکتی ہیں،عوام کی یادداشت سے اپنی بدعنوانیاں نہیں،حماد اظہر

مریم نواز ٹویٹ ڈیلیٹ کرسکتی ہیں،عوام کی یادداشت سے اپنی بدعنوانیاں ...

 لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر برائے امور معاشیات حماد اظہر نے کہا ہے کہ مریم نواز سمجھتی ہیں کہ ورلڈ بینک کی رپورٹ سے متعلق ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے سے شاید ان کی پارٹی پر سے معاشی بدانتظامی اور بدعنوانی کے دھبے دور ہوجائیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم مک مکا دور میں دن کی روشنی میں کی جانے والی ڈکیتی کو سامنے لاتے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ عالمی بینک کی رپورٹ مسلم لیگ (ن)کے تین سالہ دور حکومت کے بارے میں تھی،مریم نواز نے مسلم لیگ (ن)کی حکومت کو نااہل و نالائق قرار دے دیا ہے جس سے ہم اتفاق کرتے ہیں۔حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ وہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کرسکتی ہیں لیکن عوام کی یادداشت سے بدعنوانی، جعلسازی، اثاثے چھپانا اور غلط کاریاں محو نہیں کرسکتیں۔

حماد اظہر

مزید : صفحہ اول


loading...