افغانستان، سرکاری دفتر، پولیس چوکی پر خود کش کاربم حملے، 7افراد ہلاک 32زخمی
غزنی/ کابل(آن لائن) افغانستان میں ضلعی دفتر پر خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری کار ٹکرادی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق خود کش حملہ غزنی کے ایک ضلعی دفتر کے پہلے داخلی دروازے پر علی الصبح کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔غزنی پولیس چیف خالد وردک کا کہنا ہے کہ حملہ آور مرکزی دروازے کو بم دھماکے سے اْڑانے کے بعد عمارت میں داخل ہونا چاہتے تھے لیکن سیکیورٹی فورسز نے ان عزائم کو ناکام بنادیا جس کے باعث کم جانی نقصان ہوا۔دریں اثناء غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ صوبہ غزنی کے ضلع آباد ندر میں پولیس ہیڈکوارٹر کے گیٹ کے قریب پولیس چوکیمیں کار بم دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ بارہ زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا۔ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
افغانستان