ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کو آج دوپہر تک اس فکر سے نجات مل جائے گی جس کو کافی دنوں سے سر پر سوار کیا ہوا تھا اور اخراجات کا معاملا بھی کچھ تو حل ہو جائے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں وہ دن نہیں رہے تو یہ دن بھی نہیں رہیں گے ان شاءاللہ آپ ہر مشکل سے گزر جائیں گے اور جو ذمہ داری ہے وہ کم ہو سکے گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آج کا دن اچھا ہے خریداری کی طرف رجحان رہے گا اور آپ کو گھر میں جن چیزوں کی ضرورت ہے وہ بھی پوری ہو گی اور خوشخبری بھی ملے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آنے والے دنوں کی فکر مت کریں اللہ بڑا مہربان ہے۔ وہ آپ کے معاملات ٹھیک کر دے گا اور ضرورتیں پردہ غیب سے پوری ہوں گی حیران کن طریقے سے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جو لوگ کسی بات کو لے کر پریشان چلے آ رہے ہیں وہ آج شام تک اس سے نکل جائیں گے جو آپ چاہ رہے ہیں وہ ان شاءاللہ ہو جانے کی امید ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اولاد کے حوالے سے کوئی خاص خبر ہے آپ کی مشکل حل ہو گی اور ضرورتیں بھی پوری ہوں گی آج کا دن ایک طرف سے رقم ان شاءاللہ دلانے میں مدد گار ہوگا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

صحت کا خانہ بدستور بڑی خرابی ظاہر کر رہا ہے اس وقت اس پر جس قدر ممکن ہو توجہ دیں اور غصہ قابو میں رکھیں آجکل ایسے معاملات زیادہ ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

ان دنوں فوکس عید پر رہے گا اور اخراجات کا توازن بھی بگڑ جائے گا اس کے باوجود انشاءاللہ آپ کی خواہش ضرور پوری ہو گی بڑے اچھے انداز سے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

500 بار یا حی یا قیوم اور 1000 مرتبہ اللہ پڑھنا اپنا معمول بنا لیں۔ ان شاءاللہ کوئی مشکل آپ کے قریب نہیں آئے گی۔ روحانی پاور بس تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جو لوگ کافی دنوں سے کسی جانب سے پیسے کی آمد کا انتظار کر رہے تھے امید تو بہت ہے کہ ان کی یہ ضرورت آج پوریہ و جائے گی خاص طور پر عید کے معاملے میں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

بلاک رقم کا حصول ممکن ہوگا جس سے مالی بگڑا ہوا معاملا سنبھل جائے گا اور عید کی ضرورت پوری ہو سکے گی۔ آج ہر لحاظ سے اچھا دن رہے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

یہ عید آپ کے لئے اہم اور خوشگوار تبدیلی لے کر آ رہی ہے آپ کو اب انشاءاللہ اچھے دنوں کا سامنا ہے اس وقت آپ کی پوزیشن بدستور بہتر ہو رہی ہے۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -