بالی ووڈ کی اہم ترین شخصیت حرکت قلب بند ہونے سے چل بسی

بالی ووڈ کی اہم ترین شخصیت حرکت قلب بند ہونے سے چل بسی
بالی ووڈ کی اہم ترین شخصیت حرکت قلب بند ہونے سے چل بسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ فلموں میں بطور ایکشن ڈائریکٹر کام کرنے والے پرویز خان حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے۔

پرویز خان کے معاون نشانت خان نے میڈیا کو بتایا کہ 55 سالہ ایکشن ڈائریکٹر کو پیر کی صبح ہارٹ اٹیک ہوا تھا۔ پرویز خان نے سینے میں تکلیف کی شکایت کی، ہم اسے فوری طور پر ہسپتال لے کر گئے جہاں پہنچے تو ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

پرویز خان 1986 سے بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ میں بطور ایکشن ڈائریکٹر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اکبر بخشی کے اسسٹنٹ کے طور پر کام شروع کیا اور بطور اسسٹنٹ اکشے کمار کی فلم کھلاڑی، شاہ رخ خان کی بازی گر اور بوبی دیول کی فلم سولجر میں کام کیا۔

2004 میں انہوں نے رام گوپال ورما کی فلم اب تک 56 میں پہلی بار آزادانہ حیثیت میں بطور ایکشن ڈائریکٹر کام کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے غدار، ایجنٹ ونود، شاہد، بدلہ پور اور اندھا دھن جیسی کامیاب فلموں میں بطور ایکشن ڈائریکٹر خدمات سرانجام دیں۔

مزید :

Breaking News -تفریح -