کیا یہ آخری لاک ڈاؤن ہے؟

کیا یہ آخری لاک ڈاؤن ہے؟
کیا یہ آخری لاک ڈاؤن ہے؟

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ اگر کورونا کی صورتحال بہتر رہی تو یہ آخری لاک ڈاؤن ہوگا، بہتر پوزیشن میں ہوئے تو سب کچھ کھول دیں گے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ابھی کورونا ختم نہیں ہوا ، لوگوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی جارہیں، مارکیٹوں میں رش دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کے ذریعے سختی کرنا پڑی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ کچھ دنوں میں صورتحال واضح ہوجائے گی، امید ہے کہ آئندہ 8 دنوں میں اچھی خبر ملے گی، اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو یہ آخری لاک ڈاؤن ہوگا اور سب کچھ کھول دیں گے۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے منگل کو رات 12 بجے سے 5 اگست تک کیلئے سخت لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -پنجاب -لاہور -