آنکھوں کی صحت اور دلکشی!

آنکھوں کی صحت اور دلکشی!

  

آنکھوں کی صحت اور دلکشی حسن کو نکھار دیتی ہے۔ آنکھوں کی خوبصورتی کے بارے میں شعراء نے بہت کچھ کہاہے تاہم تھوڑی سی توجہ سے آنکھوں میں نکھار پیدا کیاجاسکتا ہے۔ خواتین کو آنکھوں سے متعلق کئی مسائل درپیش ہوتے ہیں، جن کی بنیادی وجوہات میں درست طریقے سے میک اَپ صاف نہ کرنا،زائدالمیعاد کا سمیٹکس کااستعمال اور مناسب حفاظت نہ کرنا شامل ہے۔آنکھوں کی حفاظت کے لئے وٹامن اے،بی اور سی کااستعمال بہت ضروری ہے،اس کے علاوہ دودھ، مکھن، مچھلی، انڈے کی زردی، گاجر، ٹماٹر، آم اور پپیتا بھی آنکھوں کے لئے بے حد مفید ہیں۔ اس کا اندازہ اردگرد کی جلد، آنکھوں کی چمک و خوبصورتی اور عمومی صحت سے ہو جاتا ہے، آپ اپنی آنکھوں کے ساتھ اچھا سلوک کریں، یعنی انہیں نہ صرف دھوئیں، بلکہ گرد وغبار سے بھی بچا کر رکھیں تاکہ آنکھوں کی چمک اور خوبصورتی برقرار رہے آنکھوں کے اردگرد کی جلد پورے چہرے کی جلد سے زیادہ پتلی اور نازک ہوتی ہے اور اس میں آئل گلینڈپھیلے ہوتے ہیں ان کی صحت کے لئے اچھی کریم استعمال کی جا سکتی ہے، جس کے استعمال سے اس حصے کی جھریاں خاصی حد تک ختم کی جاسکتی ہیں۔

٭٭٭

مزید :

ایڈیشن 1 -