عید الاضحی، صفائی آپریشن میں غفلت برداشت نہیں کریں گے: چیئر مین ایل ڈبلیو ایم سی

عید الاضحی، صفائی آپریشن میں غفلت برداشت نہیں کریں گے: چیئر مین ایل ڈبلیو ...

  

لاہور(سٹی رپورٹر) چئیرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ریاض حمید چوہدری اور ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی شاہزیب حسنین کی زیر صدارت اجلاس میں ڈپٹی ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی طارق حسین بھٹی، محکمے کے تمام شعبہ جات کے سربراہان اور ترک کنٹریکٹرز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس کا مقصد عید الاضحی سے قبل، دوران اور بعدشہر میں صفائی انتظامات کو فل پروف بنانے اور افسران کو ہر صورت عید الااضحی صفائی آپریشن کوکامیاب بنانے کے لیے کوشان رہنے کی تاکید کرنا تھا۔ اس حوالے سے چئیرمین ایل ڈبلیو ایم سی نے شعبہ آپریشن کے افسران کو عید سے قبل،عید کے دوران اور عید کے بعد لاہور کے تمام علاقوں کو مکمل صاف رکھنے کی سختی سے تاکیدکی اور انکا کہنا تھا کہ لاہور شہر کی صفائی ادارے کی اولین ترجیح ہے اور عوامی شکایات کو حل کرنا ہمارا فرض ہے۔لاہور کے کسی بھی علاقے میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر ہرگز نظر نہ آئیں اورتمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں سیاسی نمائندگان سے روابط مزید بہتر بنائیں۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ترک کنٹریکٹرز اور ایل ڈبلیو ایم سی مشترکہ حکمت عملی پر کام کریں۔ چئیرمین ایل ڈبلیو ایم سی کا مزید کہنا تھا کہ صفائی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،افسران کام کر کے دکھائیں ورنہ گھر جائیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -