پنجاب عثمان بزدار کے ہاتھوں سے نکلتا جارہا ہے،عظمیٰ بخاری
لاہور(لیڈی رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فیاض چوہان کو بھی معلوم ہوچکا ہے کہ ”تسی ہون ٹر جانا اے کہ دن رہ گئے تھوڑے“۔ویسے تو چلو بھرپانی کافی ہوتا ہے لیکن لاہور کی گلی میں کھڑاپانی فیاض چوہان کی مدد کرسکتا ہے،پنجاب عثمان بزدار کے ہاتھوں سے نکلتا جارہا ہے۔عمران نیازی نے جہانگیرترین کے ناکام ہونے کے بعد زلفی بخاری کو پنجاب میں پارٹی کو بچانے کیلئے بھیجا۔لیکن زلفی بخاری بھی جہانگیرترین کی طرح ناکام لوٹ گئے ہیں۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہاتحریک انصاف کے منتخب ارکان پنجاب اسمبلی کو دو سالوں میں ایک ٹکا بھی ترقیاتی فنڈز کیلئے نہیں مل سکا۔تحریک انصاف کے ایم پی ایز نے عثمان بزدار کو ہیلی کاپٹر میں سیر کرنے کیلئے ووٹ نہیں دیا تھا۔معیشت کی بات کرتے ان کو شرم نہیں آتی۔دو سالوں میں لاکھوں لوگوں سے روزگار اور روٹی تک چھین لی گئی ہے۔