سپیشل ایجوکیشن کے اداروں کو مزید 51بسوں کی فراہمی

سپیشل ایجوکیشن کے اداروں کو مزید 51بسوں کی فراہمی

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)حکومت پنجاب کی جانب سے سپیشل ایجوکیشن کے اداروں کو بسوں کی فراہمی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ڈائر یکٹور یٹ جنرل سپیشل ایجوکیشن لاہور میں کیا گیا۔ صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد اخلاق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن جاوید بخاری، ڈی جی پرویز بٹ، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ زاہد مجید سمیت مختلف اضلاع کے ڈی ای اوز بھی تقریب میں موجود تھے۔ صوبائی وزیر چوہدری اخلاق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل ایجوکیشن اداروں میں خصوصی بچوں کو مفت سفری سہولیات کیلئے مزید 51 بسیں فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ادارے کے پاس 570 بسیں پہلے سے موجود ہیں جبکہ مزید 51 بسوں کی فراہمی پر 3 ارب 31 کروڑ لاگت آئی ہے صوبائی وزیر نے خصوصی بچوں کیلئے فنڈز کی فراہمی پر وزیراعلی پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں تقریبا 27 لاکھ خصوصی افراد ہیں جبکہ ہمارے اداروں میں صرف 34 ہزار بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں، کوشش کر رہے ہیں یہ تعداد آئندہ سال تک 70 ہزار تک پہنچ جائے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کو حکومت کی جانب سے 800روپے ماہانہ وظیفہ، سال میں تین بار یونیفارم، کھانا، رہائش کی سہولت کے ساتھ ساتھ فری ٹرانسپورٹ سروس مہیا کی جا رہی ہے۔

بد قسمتی سے 72 سال میں سپیشل ایجوکیشن کی کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی۔ تحریک انصاف کی حکومت میں پہلی سپیشل ایجوکیشن پالیسی مرتب کی گئی ہے جس کو کابینہ کی منظوری کے بعد نافذ کیا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -