ہیپاٹائٹس کے مریضوں میں اصافہ پر اظہار تشویش کی قرارداد اسمبلی میں جمع

ہیپاٹائٹس کے مریضوں میں اصافہ پر اظہار تشویش کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان میں 2کروڑ افراد ہیپائٹس کا شکار،پنجاب میں اظہار تشویش کی قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں ہیپائٹس کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔2کروڑ پاکستانی ہیپا ٹائٹس سے متاثر جبکہ لاکھوں افراد اس مرض سے بے خبر ہیں۔ ہیپاٹائٹس بی اور سی معاشرے میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔حکومتی سطح پر ہیپا ئٹس جیسی خطرناک بیماری کی روک تھام کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے جارہے۔

یہ مقدس ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ حکومت ہیپائٹس کی روک تھام کیلئے فوری نیشنل لیول پر مہم کا آغاز کرے۔تمام ٹی وی چینلز پر ہیپائٹس کے متعلق خصوصی آگاہی مہم شروع کی جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -