مہنگائی نے سفید پوشوں سے عید کی خوشیاں چھین لیں،ذکر اللہ مجاہد

مہنگائی نے سفید پوشوں سے عید کی خوشیاں چھین لیں،ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ہوشربا مہنگائی نے سفید پوش اور دیہاڑی دار طبقے سے عید قربان کی خوشیاں چھین لی ہیں۔گذشتہ ایک ہفتہ میں آٹے کا تھیلا 34 روپے،نان 3 روپے، روٹی 2 روپے اور مرغی کا گوشت 13 روپے کلو مہنگا ہوگیا ہے جبکہ سبزیوں سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بھی کئی گناہ بڑھ گئی ہیں۔ پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور ضلعی انتظامیہ اپنے جاری کردہ ریٹ لسٹیوں پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو فعال کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہیں اور عوام منافع خوروں کے ہاتھوں لوٹنے پر مجبور ہیان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی پی پی 160 یوسی 85 رحمان پورہ میں کرونا فری اینٹی باڈی ٹیسٹ کیمپ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

۔اس موقع پر صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد، امیر جماعت اسلامی جنوبی لاہور خالد احمد، پی پی 160 کے امیر احمد سلمان بلوچ، یوسی صدر محمد نواز، یوسی بلدیاتی امیدوار حافظ نعمان سمیت بڑی تعداد میں اہل علاقہ موجود تھے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -