53کنال سرکاری زمین واگزار،بیوہ کی جائیدار ہتھیانے والا بھی پکڑا گیا
لاہور(سپیشل رپورٹر)محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن بی نے دربار لال دین جمبر خورد پتوکی میں کارروائی کر کے اوقاف کی ایک کروڑ30لاکھ رو پے کی53 کنال 5مرلے سرکاری اراضی واگزا کروا لی سرکاری اراضی پر غیر قانونی تعمیر ات کو گرانے کے لیے علیحدہ کارروائی کی جائے گی۔آپریشن میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے بھی حصہ لیا۔دوسری جانب اینٹی کرپشن لاہور اے نے اشتہاری ملزم شاہد اقبال کو گرفتارکرلیا۔ملزم نے گلبرگ میں واقع مکا ن کے جعلی کاغذات بنا کر بیوہ کو جائیداد سے محروم کیا۔ملزم نے مرحوم شخص کے جعلی انگھوٹے لگا کر 30کروڑ مالیت کی جائیداد ہتھیالی اینٹی کرپشن انکوائری میں ملزم کے خلاف الزامات ثابت ہوئے جس کے بعد جوڈیشل ایکشن کی منظوری سے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 42/2019درج ہوا۔