موجودہ حالات میں خواتین کو اپنی سوچ کو بدلنا ہو گا،ربیعہ طارق

موجودہ حالات میں خواتین کو اپنی سوچ کو بدلنا ہو گا،ربیعہ طارق

  

لاہور (لیڈی رپورسلامی حلقہ خواتین صدر وسطی پنجاب ربیعہ طارق کی سربراہی میں صو بائی شوریٰ کا اجلاس منعقد کیاگیا جس میں سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیاگیا اور آئندہ سال کیے جانے والے منصوبوں پر حکمت عملی طے کی گئی انہوں نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا بہت بڑا چیلنچ وہ دین بیزار عناصر ہیں جن کے بڑے بڑے نعرے محض نعرے نہیں بلکہ ان کے پیچھے ایک مخصوص نظریہ جھلک رہا ہے۔یہ وہ نظریات ہیں جو آج کی خاتون کو ایسی آزادی دلوانا چاہتے ہیں جو اس کے لیے زندگی کا نہیں بلکہ مشکلات کا۔پیغام لاتے ہیں۔آج کی عورت کی سب سے بڑی غلط فہمی ہے کہ کامیاب عورت وہ ہے جو اپنے معاش کے اندر اور رشتوں کی محتاجی سے خود مختار ہوجائے اس تصور اور نظریے کی اصلاح کی ضروری ہے خواتین جماعت اسلامی پاکستان ہی خواتین کی صحیح نمائندہ جماعت ہے۔

ہمیں دین اسلام کے بنیادی اصولوں پر بااعتماد ہوکر خواتین کے لیے ٹرینڈ سیٹر (Trend Setter) بننا ہے۔ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ پوری یکسوئی کے ساتھ اسلامی تعلیمات کو اپنی ذات، خاندان اور معاشرے میں عام کر کے پاکستانی معاشرے کو اس نقشے پر لے آئیں جو دین اسلام کے مطابق ہو۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -