ٹی وی اداکار احسن خان کا دورہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو،بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی

  ٹی وی اداکار احسن خان کا دورہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو،بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ایمبیسڈر اور چائلڈ رائٹس ایکٹوسٹ معروف ٹی وی اداکار احسن خان نے چائلڈ پروٹیکشن بیوروکا دورہ کیا۔ انہوں نے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران بچوں کے تحفظ اور بیورو کی جانب سے مہیا کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ احسن خان نے بیورو میں مقیم بچوں کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ انہوں نے بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی اور وقت گزارا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ٹی وی اداکار احسن خان نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے بچوں کے ساتھ مل کر ہمیشہ خوشی محسوس ہوتی ہے۔چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہیں جو خوش آئند ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -