پیپلز پارٹی رہنماؤں کے زیراہتمام آصف زرداری کی سالگرہ کی تقریبات

  پیپلز پارٹی رہنماؤں کے زیراہتمام آصف زرداری کی سالگرہ کی تقریبات

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق صدر آصف علی زرداری کی 65ویں سالگرہ کے سلسلے میں پیپلزپارٹی زون 160 کے نائب صدر مہر منیر نے ریڑھیوں والا چوک اچھرہ میں تقریب کا اہتمام کیا،مہمانِ خصوصی پیپلزپارٹی گلف/مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چوہدری سجاد نذیر اور زون 160 کے صدر جاوید اقبال خان تھے۔ میاں منیر احمد، رانا عیش بہادر ایڈوکیٹ، الطاف کیڑی، عاقب سرور، احسن عباس رضوی، رانا اکرم، ریاض جٹ، بشارت علی، عرفان جٹ، مراد خان کورائی، منصور بھائی، حسن ریاض جٹ، انوار الحق قریشی، رانا اسلم، باؤ اشرف جٹ، سلیم الطاف، توقیر کمبوہ، مہر واجد، مہر رضا، محمد واحد، احمد نعیم، محسن سوہنی نے شرکت کی۔ شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری سونیا خان کی تقریب میں پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور‘ حاجی عزیز الرحمن چن‘ اشرف بھٹی‘ بیگم شمیم خان نیازی‘ چودھری سجاد نذیر‘ ایڈون سہوترا‘ انیسہ بانواور رانا جمیل منج سمیت دیگر نے شرکت کی۔ زرداری بوائز کے زیرِاہتمام ڈپٹی فنانس سیکرٹری پی پی پی شعبہ خواتین پنجاب عقیلہ یوسف اعوان کی رہائشگاہ پر تقریب میں ڈاکٹر یوسف اعوان، چوہدری سجاد نذیر، ملک امجد اعوان، رانا یوسف، احسن رضوی، مغیسہ امتیاز، منزہ اسد، ثانیہ بابر، صبا حسین، ملک امتیاز، اسد عباس، ظفر عباس بابر، مراد خان کورائی، عرفان جٹ، رانا باسط، بشارت علی، عاقب سرور اور دیگر کارکنان نے شرکت کی

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -