عوام کی شامت حکمرانوں کی نااہلی کاشاخسانہ ہے،الطاف شاہد

عوام کی شامت حکمرانوں کی نااہلی کاشاخسانہ ہے،الطاف شاہد

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ عوام کی شامت حکمرانوں کی نااہلی کاشاخسانہ ہے۔شہرقائدؒ میں ہونیوالی حالیہ بارش نے'' زرداری اینڈحواری کمپنی''کی بدانتظامی کوایکسپوز کردیا۔شہرقائدؒ کے شہریوں کوڈبونے والے زرداری کے جنم دن کاجشن مناتے رہے۔کراچی میں شہریوں کی قیمتی جانوں اوربڑے پیمانے پران کے نجی وسائل کاضیاع قومی سانحہ ہے۔ قائداعظم محمدعلی جناح ؒ اوران کی سیاسی تعلیمات و روایات کے وارث سیّد مصطفی کمال کاکراچی آج نااہل افراد کے رحم وکرم پر ہے۔سندھ میں پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت اپنی مجرمانہ غفلت کاجواب دے۔ اپنے ایک بیان میں چوہدری الطاف شاہد نے مزید کہا کہ وفاق سے صوبوں تک نام نہاد حکمران نقاب پوش عناصر کی انگلی تھام کرچل رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -