عوام ملک دشمنوں کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں،عادل حفیظ

عوام ملک دشمنوں کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں،عادل حفیظ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) سینئر رہنما تحریک انصاف عادل حفیظ نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان ملک میں مسائل اور بحرانوں کے خاتمے کیلئے نبرد آزما ہیں۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک و قوم کو بے دردی سے لوٹنے والے کرپٹ مافیا کی تنقید چور مچائے شور کے سوا کچھ نہیں ۔ پاکستان کے عوام ملک کے خیر خواہ اور دشمنوں کو اچھی طرح پہچان چکے ہیں

۔ اچھے حالات اور روشن مستقبل کیلئے ہمیشہ قومیں قربانیاں دیتی ہیں۔ ملکی معیشت کو مستحکم بنانے اور مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے پوری قوم عمران خان کا ساتھ دے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -