تمام اداروں میں قومی زبان لکھی اور بولی جائے،شفیق رضا قادری

تمام اداروں میں قومی زبان لکھی اور بولی جائے،شفیق رضا قادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سٹی رپورٹر)انجمن شہر یان لاہورکے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاکہ سرکاری اداروں میں کب اردو ز بان کواہمیت ملے گی؟۔پاکستان میں لو گ اردو بو لنا کیو ں تو ہین سمجھتے ہیں؟ہر ادارے میں قومی زبان بو لی اور لکھی جائے،وزیراعظم عمران خان قومی اداروں میں اردو زبان لکھی اور بو لی جانے کے فوری احکاما ت جاری کریں ہر پاکستانی انگر یزی بو لنے کی بجائے اردو کواہمیت دے۔

پاکستانی قیاد ت بھی بیرو ن ممالک دوروں کے دوران اپنی قومی زبان اردو بو لے، چین جیسا تر قی یا فتہ ملک بھی اپنے ملک میں انگر یز ی نہیں چینی زبان بو لنا پسند کر تا ہے آ خرپاکستانیو ں کواپنی زبان بو لنے سے کیو ں نفر ت ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ آ ج نو بت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ پو ش علا قو ں کی نوجوان نسل کو نہ اردو بو لنا آ تی ہے نہ لکھنا آ تی ہے جو لمحہ فکر یہ ہے۔حکومت وقت کی ذمہ داری ہے کہ قومی اداروں کی خط و کتا بت اور تمام سرکاری احکامات اردو میں لکھے جانے کی پابندی کرائے۔آ ج اردو بو لنے کو توہین سمجھنے والے کل پاکستانی ہو نے پر بھی شرمند گی محسو س کرینگے۔ انہو ں نے کہاکہ تمام اداروں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اردو کے فروغ کیلئے اپنا اپنا کردارادا کر یں۔