عید الاضحی سے قبل سبز مصالہ جات کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری

  عید الاضحی سے قبل سبز مصالہ جات کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)عوام کو مہنگائی سے چھٹکارہ نہ مل سکا، عید قرباں قریب آتے ہی سبز مصالحہ جات پہنچ سے باہر ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق پیاز 35 کے بجائے 60 روپے، ٹماٹر 75 کے بجائے 110 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ دیسی لہسن 280 روپے، ادرک 490 روپے، سبز مرچ 130 روپے کلو میں دستیاب ہے۔ موسمی سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔پھلوں میں سیب 160 روپے، ا?م 140 کے بجائے 200 روپے کلو میں بیچا جا رہا ہے۔ مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد برائلر گوشت 228 روپے کلو مقرر کر دی گئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -