اشیاء خورودونوش کی سرکاری ریٹ پرفروخت یقینی بنائی جائے،سمیرا کومل

اشیاء خورودونوش کی سرکاری ریٹ پرفروخت یقینی بنائی جائے،سمیرا کومل

  

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے عید سے قبل سبز مصالحہ جات مہنگے داموں فروخت ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ اشیاء خورودونوش کی قیمتوں کی سرکاری ریٹ پرفروخت یقینی بنائی جائے۔ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو جنگی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت کی جائے۔ عید سے قبل سبز مصالحہ جات کی قیمتیں آسمان کو چھو گئیں۔

سرکاری ریٹ لسٹ کے برعکس سبزیاں مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں۔پیاز 60، ٹماٹر 110، لہسن دیسی 280، ادرک 490 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ سبز مرچ 130، لیموں 120،آلو 90 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ پھلوں کی بھی مہنگے داموں فروخت جاری ہے۔ آم 200، سیب 160،انگور 350، آلو بخارا 230 روپے میں دستیاب ہے۔ مہنگائی کے مارے عوام کیلئے پیٹ بھرنا بھی مشکل ہو گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -