وزیر اعظم نے بدعنوانی کے خاتمے کا خواب شرمندہ تعبیر کر دیا،صفدر بٹ

وزیر اعظم نے بدعنوانی کے خاتمے کا خواب شرمندہ تعبیر کر دیا،صفدر بٹ

  

لاہور(سٹی رپورٹر) تحریک انصاف پنجاب کے رہنما صفدر علی بٹ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے دو سال کے قلیل عرصے میں ملک سے بدعنوانیوں کے خاتمے کا خواب شرمندہ تعبیر کردیا ہے۔ سرکاری اداروں کو عوامی خدمت پر راغب اور میرٹ کا عملی نظام بحال کرکے وعدوں کو عملی شکل دے دی ہے۔ عوام استحصال زدہ نظام کے خاتمے پر پی ٹی آئی کے مشکور نظر آتے ہیں۔ پولیس، تھانہ، کچہری کی سیاست کے خاتمے سے عام آدمی اور ریاست کے درمیان اعتماد کا رشتہ بحال ہو

ا اور فاصلے کم ہوئے ہیں۔ انشااللہ وزیراعظم عمران خان ملک کو ترقی خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرکے ایک بار پھر 2023میں وزارت عظمی کے منصب پر فائز ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -