پی ٹی آئی حکومت اسلام اور پاکستان کی دشمن ہے: سینیٹر مولانا عطاء الرحمان

  پی ٹی آئی حکومت اسلام اور پاکستان کی دشمن ہے: سینیٹر مولانا عطاء الرحمان

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)عمرانی حکومت اسلام اور پاکستان دونوں کے دشمن ہیں،این ایف سی ایوارڈ اور آٹھویں ترمیم تبدیل نہیں ہونے دینگے. کارکن بلدیاتی انتخابات کی تیاری شروع کریں. ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سینٹر مولانا عطاء الرحمن اور جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش نے جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کے مجلس عاملہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا. صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری آصف اقبال داؤدزئی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالجلیل جان، سابق ضلع ناظم کرک رحمت سلام خٹک، جائنٹ سیکرٹری مولانا امان اللہ حقانی، جائنٹ سیکرٹری حاجی دانشمند اور مولانا احمد علی درویش بھی انکے ہمراہ تھے. ضلعی امیر قاری محمداسلم حقانی کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے وطن عزیز کو ہر لحاظ سے مفلوج کردیا ہے. معیشت تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے. کاروباری طبقے کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے. عوام کے سروں کا سودا کرنے والے نااہل حکمرانوں کو لگام ڈالنے اور اقتدار کی کرسی سے اتارنا ناگزیر ہے. انہوں نے کہا کہ آٹھویں ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ پر حکومت کی ہرچال ناکام بنائیں گے. انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیگی. کارکن ابھی سے تیاری شروع کریں. عوام تحریک انصاف سے نالاں ہیں. بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کا صفایا کریں

چارسدہ (بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخواہ کے صوبائی امیر سینٹر عطاء الرحمن نے پی ٹی آئی حکومت کے دوسالہ کارکردگی کو انتہائی ناقص،سیاہ ترین اورمایوس کن قراردیتے ہوئے فوری طور پر ملک میں آزاد الیکشن کمیشن کے زیر نگران صاف وشفاف انتحابات کرانے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ اقتدار کو عوام کے حقیقی نمائندوں کے حوالہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر پاکستانی حکومت کے نااہلیت کے قائل ہوچکی ہے اور ان کے تمام امیدیں دم توڑ کر مایوسی میں مبتلا ہے اپوزیشن ہوش کے ناخن لے اور چھوٹے چھوٹے مفادات واحتلافات بالائے طاق رکھ کر وسیع ترقومی مفاد متحد ہوجائیں کشمیر پر سودا بازی کرنے کے بعد کلبھوشن پر بھی سودا بازی کی جارہی ہے تاہم پارلیمنٹ میں بھرپور مزاحمت کریں گے۔ ملک میں جاری ہوشربا مہنگائی نے عوام کی دم توڑ دی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارلعلوم اسلامیہ چارسدہ میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا اس موقع پر صوبائی ترجمان حاجی حلیل جان سابق صوبائی وزیرآصف اقبال داودزئی،صوبائی رحمت سلام خٹک ضلعی امیر سابق ایم این اے مولانا گوہر شاہ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر الہی جان،سیکرٹری اطلاعات مولانا جمیل احمد،حاجی حنیف اللہ حسرت،ظفر علی خان، میاں اسفندیار باچا،حاجی عبدالرحمن،مولانا شمس الحق،مولانا عبدالروف شاکر،حاجی دانش اوردیگر عہدیدار بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ 25جولائی کو موجودہ جعلی حکومت کی دوسال مکمل ہوئی اوردوسالہ کاکردگی انتہائی مایوس کن اورناقص رہا اورعوام اسے سیاہ دنوں سے تعبیر کرتے ہیں اورعوام کے تمام امیدیں دم توڑچکی ہے انہوں نے کہاکہ ملک کا معاشی اور اقتصادی حالات روز بروز بگڑ رہی ہیں ہر شعبہ مایوس ہے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے اپنی ہی اراکین مایوس ہے اوردیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں میں ہے انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے ذریعے جعلی حکومت ہم کسی بھی صورت میں تسلیم نہیں کرتے ہیں اور حلف کے دوران جو سیاسی جماعتیں جے یو آئی کے حلف نہ لینے کے تجویز کے مخالفت کرتے تھے اب وہ پیشمان ہو کر جے یو آئی کے تجویز کی تائید کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ دو سالوں میں جعلی حکومت نے ملک کا بیڑہ عرق کردیا مہنگائی نے غریب عوام سمیت ہر طبقے کو دفن کیا اٹے،چینی،سمیت دیگر اشیاء حوردنوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے نے غریب لوگوں کو خودکشیوں پر مجبور کئے اور کپتان نے عوام کے ساتھ انہیں رلانے کاوعدہ پورا کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت اورمقتدر ادارے مسلمانوں کے عقائد کو چھڑنے سے گریز کریں کیو نکہ مسلمان بھوک وافلاس کو برداشت کرسکتے مگر حتم نبوت قانون پر کوئی سمجوتہ نہیں کرسکتے اور اس کیلئے جان کے قربانی سے بھی دریع نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ نیب سے متعلق جے یو آئی کا شروع دن سے یہ موقف رہا کہ نیب سیاسی مقاصد کیلئے دوریاں قربتیں پیدا کرنے اورسیاسی دباؤ ڈالنے کا ادارہ ہے اور ہم اسے سرے سے مانتے ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ 26جولائی 2018کے انتحابات کو ملک کے تمام سیاسی پارٹیو ں میں جعلی اوردھاندلی ز دہ قراردیا تھا انہو ں نے کہاکہ اگر فوری طور پر حکومت عوام کے حقیقی نمائندوں کو نہ دی گئی تو پاکستان میں عوام کا حاتمہ ہو کر صرف زمین رہ جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -