کورونا وبانے ماں اور بچے کی صحت کو شدید متاثر کیا،ڈاکٹرز

  کورونا وبانے ماں اور بچے کی صحت کو شدید متاثر کیا،ڈاکٹرز

  

اسلام آباد(آن لائن)کووڈ19نے ملک بھر میں ماں اور بچے کی صحت کو شدید متاثر کیا،امسال ز چہ بچہ اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔کورونا سے متعلق حفاظتی تدابیر چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں پہنچانا ناگزیر ہوچکا،بصورت دیگر ماں بچے سمیت دیگر امراض میں مبتلا افراد کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹرز نے ہیلتھ سروسز اکیڈمی میں آن لائن اجلاس سے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر اسد حفیظ،وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی نے کہا کہ ماں وبچے کی صحت کی حفاظت کے لئے ہمیں اس کووڈ19 کی وباء میں طبی سہولیات کی فراہمی پر توجہ دینی ہے۔ڈاکٹر امان اللہ خان نے کہا کہ ملک میں ماں بچے کی صحت کے حوالے سے صورتحال تسلی بخش نہ ہونے کی وجہ سے یہ خدشہ ہے کہ ماں اور بچے کی شرح اموات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔اس ضمن میں ہمیں ملکر ایسا طریقہ کار اور حکمت عملی اپنانا ہوگی جس سے ہم کووڈ19 کا مقابلہ بھی کرسکیں اور ماں اور بچے کی صحت کی سہولیات بھی متاثر نہ ہوں۔

ماں بچہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -