کشمیریوں پر مظالم کو دنیا سے چھپایا نہیں جاسکتا،برطانوی ارکان پارلیمنٹ

  کشمیریوں پر مظالم کو دنیا سے چھپایا نہیں جاسکتا،برطانوی ارکان پارلیمنٹ

  

لندن (آن لائن)موجودہ اور سابق یورپی اور برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں متنازع قانون کے اطلاق کو انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتیوں اور کشمیریوں پر مظالم کو دنیا سے چھپایا نہیں جاسکتا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی اور برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے نے کہا ہے کہ بھارت پر عالمی پابندیوں کا اطلاق کرنا چائیے خطے میں امن کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایک سیمینار میں شرکت کے دوران یورپین پارلیمنٹ کے سابق رکن فل بینیئن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا متنازعہ قانون انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔برسلز کی سابق رکن محترمہ ڈینیئل کیرون نے کہا بھارتی فورسز کے ہاتھوں ایک کم سن بچے کیسامنے اس کے نانا کا قتل افسوسناک ہے عالمی برادری ایسے واقعات کا سخت نوٹس لے۔

برطانوی ارکان

مزید :

پشاورصفحہ آخر -