نوشہرہ،رسالپور پولیس کی کارروائی،مویشی چور گروہ کے 2 ارکان گرفتار

نوشہرہ،رسالپور پولیس کی کارروائی،مویشی چور گروہ کے 2 ارکان گرفتار

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) رسالپور پولیس کابین الاضلاعی مویشی چور گروہ کیخلاف کامیاب کاروائی۔02 ملزمان گرفتار۔مویشی اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمدتفصیلات کے مطابق:۔ 24-07-2020 کو اسلام خان ساکن بہرام کلے رسالپور نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز میر ا بھتیجا ظاہر شاہ دو بھینس،دو بچھڑے اور دو بکریاں چرانے لئے لے گیا تھا۔تین نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل پر آئے اور میرے بھتیجے کو اسلحے کی نوک پر اپنے ساتھ بٹھایا اور روانہ ہوئے۔کچھ فاصلے پر میرے بھتیجے کو پھینکا اور مویشی لیکر کرفرار ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افسیر کیپٹن(R)نجم الحسنین نے اس واقع کا نوٹس لیتے ہوئے نیک زمان خان SHOرسالپور اور فخر الاسلام خان پرمشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی گرفتاری اور مویشی کی برامدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کار کر تفتیش جاری رکھی۔علاقے میں مخبروں کو متحرک کیا۔تفتیشی ٹیم کو اطلاع ملی کہ درے خلے میرہ رسالپور میں دو کسان اسی قسم کے مویشی کہیں لے جا رہے ہیں۔فوری طور ملزمان کیخلاف گھیرا ڈال کے حکمت عملی سے سرتاج ولد لعل فروش ساکن ترناب چارسدہ اور پرویز ولد گل رحمن ساکن گلوڈھیرے صوابی کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے مویشی اور واردات میں استعمال وہونے والا اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کر لیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -