نااہل حکومت سے چھٹکا رے کیلئے اپوزیشن کا متحد ہونا ضروری ہے: سکندر شیرپاؤ

  نااہل حکومت سے چھٹکا رے کیلئے اپوزیشن کا متحد ہونا ضروری ہے: سکندر شیرپاؤ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی (بیورورپورٹ)قومی وطن پارٹی صوبہ خیبر پختونخوا کے چیر مین اور سابق صوبائی سینئر وزیر سکندر حیات خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ مرکز و صوبوں میں پی ٹی آئی کی قائم حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ نا اہل حکمرانوں عوام کو چھٹکارہ دلانے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پر اتحاد ناگزیر ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے موضع سوڈھیر اور چکنودہ میں الگ الگ اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے کیا جس میں شیر محمد بابو، عمران، عباس ساکنان سوڈھیر اور راج ولی خان، عادل خان، نعمان، مثل خان، خالد خان اور گل رحمن نے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اجتماعات سے ضلعی چیر مین مسعود جبار، قاضی فیاض علی خان، شہنشاہ باچااور دیگر نے خطاب کیا۔ سکندر حیات شیر پاؤ نے کہا کہ تبدیلی کا جھوٹا نعرہ لگا کر پی ٹی آئی اقتدار میں آنے کے بعد کوئی وعدہ پورا کر سکا اور نہ ہی عوام کو کسی قسم کا ریلیف دیا۔ پچیس جولائی دو ہزار آٹھارہ کو الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن کے نام سے یاد رکھا جائیگا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سات سالہ دور حکومت کے دوران نہ صرف کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے بلکہ اس دوران سلیکٹڈ حکومت نے ایک اینٹ کی تر قیاتی کام کے بغیر پاکستانی قوم کو گیارہ ہزار ارب روپے کے قرضوں میں جھکڑ ا دیا حکومتی کابینہ میں شامل تمام وزراء مافیا پر مشتمل ہیں اور ان کے ہاتھ بد ترین کرپشن میں رنگی ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تبدیلی کاجھوٹا نعرہ لگا کر برسراقتدار آئی اور ان کی عوام کی معیار زندگی کی بہتر ی کیلئے کئے گئے تمام وعدے جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے۔انھوں نے کہا کہ حکمرانوں کی دو سالہ کارکردگی سے ثابت ہو چکاہے کہ سلیکٹڈ حکومت عوام کی نمائندگی نہیں کر سکتی۔سکندر شیرپاؤ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اقتدار کے دو سال گزرنے کے باوجود عوام اور ملک کی معیشت بحرانوں کے گرداب میں پھنسی ہوئی ہیں انھوں نے کہا کہ باہر سے مسلط معاشی ٹیم کی کارکردگی بھی سب کے سامنے عیاں ہو چکی ہے اور بھاری قرضے لینے اور بے سمت پالیسیوں کی بدولت ملک کی معیشت کو بحرانوں سے نکالنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہوشربا مہنگائی،آٹا و چینی بحران، ادویات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے عوام کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اور ان کا جینا دوبھر ہو چکا ہے۔انھوں نے صوبہ بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی مزمت کی اور کہا کہ بجلی کی فراہمی میں قلت اور اس کی قیمتوں میں آئے روز اضافہ دہرا ظلم ہے۔انھوں نے کہا کہ صوبہ میں وافر مقدار میں بجلی کی موجودگی کے باوجود لوڈشیڈنگ کرنا حکومت کی نااہلی اور بد انتظامی ہے۔انھوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کی مجموعی کارکردگی سے ان کی نااہلی مکمل طور پر عیاں ہو چکی ہے اور عوام ان سے متنفر ہوکر بد ظن ہو چکے ہیں۔