سرینگر،چھٹی نہ ملنے پر بھارتی فوجی نے گولی مار کر خودکشی کر لی

سرینگر،چھٹی نہ ملنے پر بھارتی فوجی نے گولی مار کر خودکشی کر لی

  

سرینگر (آن لائن)بھارتی افواج میں خودکشیوں کا سلسلہ جاری ہے،سرینگر میں ایک اور بھارتی فوج نے خود کو گولی مار کر ہلاک کرلیا جبکہ سڑک کنارے دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سرینگر کے علاقہ رامباغ میں فوجی دستے سی آر پی ایف کے اہلکار نے گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کردیا۔ فوجی اہلکار چھٹی نہ ملنے کے باعث ذہنی پریشانی میں مبتلا تھا اور کئی مرتبہ سینئر افسران سے ان کی جھڑپ بھی ہو چکی تھی۔سی آر پی ایف کے ترجمان پنکج سنگھ کے مطابق ہیڈ کانسٹیبل پنٹو ماڈل نے صبح سرینگر کے رام باغ علاقے میں واقع نیم فوجی دستے کے گروپ سینٹر میں خودکشی کی۔دوسری جانب بھارتی افواج نے ترال کے لرہ بل نامی گاؤں میں سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 2 نوجوانوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پرمنتقل کر دیا،24 گھنٹوں کے دوران گرفتار نوجوانوں کی تعداد8 ہوگئی ہے۔دریں اثنا ضلع راجوڑی میں سڑک کنارے نصب دھماکہ خیز موادپھٹنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

فوجی خودکشی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -