مردان،اے اے کمشنر فرمان علی کا مختلف مال مویشی منڈیوں کا معائنہ

  مردان،اے اے کمشنر فرمان علی کا مختلف مال مویشی منڈیوں کا معائنہ

  

مردان (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرتخت بھائی فرمان علی نے عیدالاضحٰی کی حوالے سے قائم رجسٹرڈ منڈیوں جلالہ اور شیر گڑھ کا معائنہ کیا۔اس دوران کرونا کے حوالے سے بنائے گئے ایس او پیز کا جائزہ لیتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کو موقع پر جرمانہ کیا۔اور سختی سے تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرتخت بھائی نے عوام سے اپیل کی کہ منڈی میں جانوروں کی خریداری کے لئے کم سے کم لوگ آئے۔ اورزیادہ ہجوم نہ بنائے اور خاص کر چھوٹے بچوں کو تو ہر گز ساتھ نہ لائیں تاکہ کرونا وباء دوبارہ نہ پھیل سکے۔کیونکہ عوام کے تعاون سے ہی اس وبائی مرض پر قابو پایا جاسکتاہے۔اس کے علاوہ منڈی میں آنے جانے والوں کے لئے منڈی میں ٹی ایم اے اور لائیو سٹاک کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ خاص کر ماسک، ہینڈ سنیٹائیزر اور سپرے پر مکمل توجہ دینے کی ہدایات جاری کی۔علاوہ ازیں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرتخت بھائی نے مختلف مارکیٹس اور میگا مارٹ کا بھی معائنہ بھی کیا اور ان کو بھی کرونا ایس او پیز کے حوالے سے چیک کیا گیا اور مختلف اشیاء کی چیکنگ کی اور ملاوٹ کے بارے میں سختی سے تاکید کی کہ چیزوں میں ملاوٹ کرنا انتہائی سنگین جرم ہے۔مویشی منڈیوں،میگا مارٹ اور مارکیٹ کے ساتھ ساتھ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف بنکوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر بھی ایس او پیز چیک کی۔اور بینک عملے کو ایس او پیز پر مکمل عمل کرنے کی ہدایات جاری کی۔ اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب خان نے گڑھی کپورہ اور شہباز گڑھی میں فلور ملز کا معائنہ۔ملز میں آٹے کے تھیلے کا وزن کوالٹی اور سٹاک رجسٹر کی چیکینگ کی انہوں نے کوٹہ کے مطابق فروخت و فراہمی کی ہدایت کی۔مذید ایڈیشنل اے سی نے اشیاء خوردنوش کی چیکینگ کی اور صفائی ستھرائی کی حالت بہتر بنانے اور ملاوٹ سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔ ایڈیشنل اے سی نے غیر قانونی مویشی منڈیوں کو ختم کروا کر ہدایات جاری کی کہ مخصوص مویشی منڈیوں کے علاوہ جانوروں کی فروخت پر پابندی عائد کی گئی ہے لہذا خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -