ٹیکنالوجی سے چلنے والی تعلیم کے فروغ پر توجہ کی ضرورت ہے: شفقت محمود

ٹیکنالوجی سے چلنے والی تعلیم کے فروغ پر توجہ کی ضرورت ہے: شفقت محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیکنالوجی سے چلنے والی تعلیم کے فروغ پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے تعلیم کی راہ میں بہت سی روایتی رکاوٹیں ہیں جن کو صرف ٹیکنالوجی کے استعمال سے ہی ختم کیا جاسکتا ہے ایڈ ٹیک کے شراکت داروں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ سرکاری اور نجی شعبے کو آج تعلیم کے نیک مقصد کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر نے اس منصوبے پر آگے بڑھنے کے لئے ایک طریقہ کار اور حوالہ کی شرائط کو ختم کرنے کے لئے ایڈیشنل سیکریٹری محی الدین احمد وانی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ٹیلی اسکول کے لئے آن لائن مواد تیار کرنے میں وزارت کی مدد کرنے والی ایڈ ٹیک کمپنیوں کی تعریف کی انہوں نے کہا کہ سکولوں کے دوبارہ کھلنے کے بعد بھی ٹیلی سکول جاری رہے گاشفقت محمود نے کہا کہ ’‘تعلیم با لغا ں‘‘کے تمام پچھلے ماڈلز بد نظمی کا شکار رہے ہیں اور اس مقصد کے لئے اب ٹیکنالوجی پر مبنی ماڈل کی ضرورت ہے۔ اسی طرح ٹیکنالوجی پر مبنی ایجوکیشن پروگرام ”آن لائن مشمولات کی ترقی“ اساتذہ کے تربیتی پروگرام دیہی علاقوں کے اسکولوں کی ترقی اور اساتذہ اور طلبہ کی نگرانی میں مددگار ثابت ہوگا۔وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے کہا، کوڈ 19 کی وبائی بیماری اور اسکولوں کی بندش کی وجہ سے ایڈ ٹیک کے شراکت داروں نے اس مشکل وقت ٹیلی اسکول کے لئے مفت آن لائن مواد فراہم کرکے اپنا قومی فریضہ ادا کیا۔
شفقت محمود