کراچی ڈوب چکا،وزیراعظم ریسکیو کیلئے فوج بھیجیں،خرم شیر زمان

کراچی ڈوب چکا،وزیراعظم ریسکیو کیلئے فوج بھیجیں،خرم شیر زمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف سندھ نے پی پی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ وہ کراچی میں ہونے والی تیز بارش کے بعد کی صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے وزیراعظم عمران خان سے کہا ہے کہ وہ کراچی میں ریسکیو کرنے کے لیے پاک فوج کو ہدایات دیں۔پی ٹی آئی کراچی کے رہنما نے پاک فوج سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کراچی کے شہریوں کو بچانے کے لیے آگے آئے۔انہوں نے سندھ حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وزیر بلدیات صرف دو دن میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں۔خرم شیر زمان نے کہا کہ افسوسناک امر ہے کہ کراچی بارش میں ڈوب چکا ہے لیکن سید ناصر حسین شاہ سب اچھا ہے کا رٹا لگا رہے ہیں۔ خرم شیر زمان نے الزام عائد کیا کہ موجودہ صورتحال میں سب اچھا ہے کی رٹ لگانے والے حکمران کراچی دشمنی کا فرض ادا کررہے ہیں۔
خرم شیر زمان