ای لرننگ تربیت یافتہ طالبعلم نے 67لاکھ کی آن لائن ٹریڈنگ کی، چیئرپرسن ٹیوٹا

ای لرننگ تربیت یافتہ طالبعلم نے 67لاکھ کی آن لائن ٹریڈنگ کی، چیئرپرسن ٹیوٹا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر)چیئرپرسن ٹیوٹا علی سلمان صدیق نے کہا ہے کہ کووڈ 19 سے پیدا شدہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیوٹا نے ای لرننگ کورسز کا آغازکیا آج ہم اللہ کے فضل سے یہ کورسز کرنے والوں کی کامیابیاں آپ سے شئیر کر ریے ہیں۔ ہمارے طالب علم نوید احمد شاہین نے خوشحال پر امن پاکستان پروگرام کے تحت ٹیوٹا سے ای لرننگ کا کورس کیا۔اس نے صر ف چالیس دن میں 67 لاکھ کی آن لائن ٹریڈنگ کی یہ جہاں ٹیوٹا کیلئے اعزاز ہے وہاں دیگر طلبہ کے لئے مشعل راہ ہے۔ علی سلمان صدیق نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیوٹا اپنے نئے روڈ میپ کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے جس میں تربیت کے ساتھ آمدنی کے حصول تک ٹیوٹا اپنے طلبہ کے ساتھ ہمقدم ہے۔ انہوں کہا پہلے صرف تربیت پر ہی زور دیا جاتا تھا۔ ہم نے تربیت کو بھی عہد حاضر کی مارکیٹ ضروریات سے ہم آہنگ کیا اور غیر معمولی حالات میں بھی اپنے طلبہ کی آمدنی کے حصول تک کامیابی سے رہنمائی کی۔یہ ہی ٹیوٹا کا نیا وژن ہے۔ اور ایسی بے شمار مثالیں ہماری کامیاب پالیسیوں کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں اور وزیر اعظم کے ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے مشن میں ٹیوٹا پنجاب ان حالات میں بھی اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پارٹنرز کے ساتھ مل کر چند ماہ قبل آرٹیفیشل انٹیلیجنس, ڈیٹا انالسٹ, ڈیٹا سائنسز, ای کا مرس ٹریننگ, اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ اہنڈ ایس ای او کے کورسز کا آن لائن آغاز کیا۔ علی سلمان صدیق نے کہا کہ یہ کورسز طلبا کو بھرپور معاشی مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ڈیجیٹل ٹیوٹا ڈیجیٹل پاکستان میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

مزید :

کامرس -