فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،گودام سے دوسو کلو مضر صحت کلیجی برآمد،2 گرفتار

  فوڈ اتھارٹی کی کارروائی،گودام سے دوسو کلو مضر صحت کلیجی برآمد،2 گرفتار

  

پشاور(سٹاف رپورٹر) کے پی فوڈ اتھارٹی نے پیر کو پھندو روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے گودام سے دو سو کلو مضر صحت فروزن چکن وکلیجی برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہاں سے جاری ایک بیان میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی سہیل خان کا کہنا تھا کہ ملاوٹ اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس کی پالیسی بنائی گئی ہے اسلئے کسی کو بھی انسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر عظمت وزیر نے آپریشن کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ فروزن چکن لاہور سے لایا جاتا ہے اور شوارمے میں زیادہ تر استعمال ہوتا ہے جو کہ شہریوں کیلئے مختلف بیماریوں کا موجب بنتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فروزن چکن کے لئے مطلوبہ ٹمپریچر اور دیگر ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا گیا جس کی وجہ سے گودام کو سیل کردیا گیا۔ ڈاکٹر عظمت نے بتایا کہ دوسری کاروائی کے دوران ایک ہزار لیٹر جعلی مشروبات برآمد کی گئیں جس پر دکاندار کو گرفتار کرکے دکان سیل کی گئی جبکہ مشروبات کو بھی سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -