ریان ایئر کو 185 ملین یورو خسارہ

  ریان ایئر کو 185 ملین یورو خسارہ

  

لندن(اے پی پی) آئرلینڈ کی سادہ ایئرلائن ریان ایئر نے کہا ہے کہ رواں کاروباری سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اسے 185 ملین یورو(216 ملین ڈالر) خسارہ ہوا جس کی وجہ کورونا وائرس کے باعث فضائی سرگرمیوں کا تعطل ہے۔کمپنی کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق اپریل سے جون کے دوران کورونا لاک ڈاؤن کے باعث دوسری ایئرلائنز کی طرح اس کی فضائی سرگرمیوں کے تعطل کے باعث اسے سخت مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جو بالاخر 185 ملین یورو خسارے کا باعث بنیں۔

یاد رہے کہ ریان ایئر کو 2019 ء کے اسی عرصے میں 243 ملین یورو خالص منافع ہوا تھا۔

مزید :

کامرس -