ورلڈکپ سپرلیگ کا اعلان: ایونٹ 30جولائی سے شروع ہوگا

ورلڈکپ سپرلیگ کا اعلان: ایونٹ 30جولائی سے شروع ہوگا

  

دبئی(آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے ورلڈکپ سپر لیگ کے آغاز کا اعلان کردیا، ون ڈے لیگ کا آغاز 30جولائی کوانگلینڈ اور آئرلینڈ کی سیریز سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز30جولائی سے شروع ہوگی اور مذکورہ سیریز سے ہی ون ڈے ورلڈکپ سپر لیگ کا آغاز ہوجائے گا، ون ڈے لیگ مئی میں شروع ہونا تھی جو کرونا کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی۔ون ڈے لیگ میں رینکنگ کی ٹاپ 13ٹیمیں حصہ لیں گی، اس لیگ کے ذریعے 2023 کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا فیصلہ کیا جائے گا، ایونٹ میں آئی سی سی کی فل 12 ممبرز اور نیدر لینڈ کی ٹیم شامل ہوگی۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ لیگ کی ٹاپ 7 ٹیمیں ورلڈ کپ 2023کے لیے کوالیفائی کریں گی۔، دو سال تک جاری رہنے والے ان مقابلوں میں شامل ہر ٹیم 8 سیریز کھیلے گی۔ 12فل ممبر ملکوں اور ایک کوالیفائر نیدر لینڈ میں سے ہر ایک کو 3،3میچز پر مشتمل 4ہوم اور اتنی ہی اوے سیریز کھیلنا ہوں گی، ان میں سے ٹاپ تھری کو بھارت میں ہونے والے میگا ایونٹ میں براہ راست شرکت کا پروانہ جاری ہو جائے گا۔آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ جیف ایلر ڈائس کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سپر لیگ کا عالمی چیمپئن انگلینڈ اور آئرلینڈ کے مقابلوں کے ساتھ آغاز خوش آئند ہے۔

میگا ایونٹ کے انعقاد سے قبل ہونے والے ایک روزہ میچز میں شائقین کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے لیگ اہم کردار ادا کرے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -