تجربہ کار میچ ونرز کی خدمات حاصل کرتے رہیں گے، وسیم خان

تجربہ کار میچ ونرز کی خدمات حاصل کرتے رہیں گے، وسیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے کہا ہے کہ 90کی دہائی کے کرکٹرز ہیروز تھے، تجربہ اور علم رکھنے والے ان میچ ونرز کی خدمات حاصل کرتے رہیں گے۔وسیم خان نے کہا کہ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کے بارے میں اچھی رپورٹس مل رہی ہیں، پاکستان کرکٹ میں ان کی بہت اہمیت ہے۔انہوں نے بتایا کہ یونس خان ریکارڈز اور فٹنس کے حوالے سے بہت آگے ہیں،جبکہ مصباح الحق یونس خان کو 100 فیصد بیک کر رہے ہیں۔ایتھکس کوڈ پرعمل کریں گے، مفادات کے ٹکراو پر کیس ٹو کیس دیکھیں گے۔
سیم خان نے بتایا کہ مصباح الحق کا فرنچائز کے ساتھ ایک سال کا معاہدہ ہے۔ٹیم کے پاس 14 ویں مرتبہ ایف اے کپ کا ٹائٹل جیتنے کا سنہری موقع ہے، ہدف کے حصول کیلئے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں سے بڑھ کر پرفارم کرنا ہو گا۔